رکشہ اورموٹرسائیکل میں تصادم،1بچہ جاں بحق،2زخمی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) نواحی علاقے نانک پور میں رکشہ اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ سالہ بچہ جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت پانچ سالہ اذان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں سات سالہ عائشہ اور 17 سالہ عثمان شامل ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق بچے کی لاش اور دونوں زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments