خانیوال کاعلامہ اقبال ٹاؤن سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) علامہ اقبال ٹاؤن میں سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل نہ ہونے سے گلیاں اور راستے گندے پانی سے بھر گئے ، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
اہل علاقہ نے واسا خانیوال کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق علاقے میں سیوریج کا پانی جمع ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ واسا حکام کی جانب سے باقاعدگی سے سیوریج کے بل بھیجے جا رہے ہیں، تاہم نکاسی آب کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے ۔ گندے پانی کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ۔اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر خانیوال حنا ارشد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیں اور واسا حکام کو سیوریج کا مستقل حل یقینی بنانے کی ہدایت کریں تاکہ شہریوں کو مشکلات سے نجات مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments