سیشن جج کادورہ، جہانیاں بار میں سولر سسٹم ، ڈسپنسری کا افتتاح

سیشن جج کادورہ، جہانیاں بار  میں سولر سسٹم ، ڈسپنسری کا افتتاح

جہانیاں (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال میاں خالد سعید وٹو نے جوڈیشل کمپلیکس جہانیاں کا دورہ کیا اور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بار روم اور مسجد میں نصب سولر سسٹم جبکہ وکلاء کے لیے قائم ڈسپنسری کا افتتاح کیا۔

 اس موقع پر وکلاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے ۔تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج جہانیاں نعمان احمد نعیم، سول ججز فخر بشیر اور فرزانہ شمیم، صدر بار چوہدری اعظم ہنجرا، جنرل سیکرٹری وسیم طارق پنوں، سابق صدر بار محمد لطیف خان خٹک سمیت سینئر وکلاء اور جوڈیشری افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں خالد سعید وٹو نے کہا کہ بار روم اور مسجد میں سولر سسٹم کی تنصیب وقت کی اہم ضرورت ہے ، جس سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران بھی سہولیات میسر رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کے لیے ڈسپنسری کا قیام بھی قابلِ تحسین اقدام ہے ، جہاں انہیں جوڈیشل کمپلیکس میں بنیادی طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔تقریب کے اختتام پر وکلاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔ وکلاء نے صدر اور جنرل سیکرٹری بار کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سولر سسٹم اور ڈسپنسری کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...