میلسی اراضی سنٹر ،دو مواضعات کا ریکارڈ کمپیوٹرائز ڈنہ ہوسکا
میلسی (نامہ نگار) اراضی سنٹر میلسی کے عملے کی مبینہ سستی اور غفلت کے باعث موضع فدہ اور بہادر بلوچ کا اراضی ریکارڈ تاحال کمپیوٹرائزڈ نہ ہوسکا، جس کے باعث شہریوں اور سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دونوں مواضعات کا اراضی ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کے لیے متعلقہ دستاویزات اراضی سنٹر میلسی میں جمع کروائی گئی تھیں، تاہم طویل عرصہ گزرنے کے باوجود کمپیوٹرائزیشن کا عمل مکمل نہیں ہوسکا۔ اپنے اراضی معاملات کی تکمیل کے منتظر شہری روزانہ اراضی سنٹر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں، لیکن انہیں کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔متاثرہ سائلین کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن میں تاخیر کے باعث انہیں مختلف سرکاری اور قانونی معاملات میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام اور متعلقہ محکمہ کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر دونوں مواضعات کا اراضی ریکارڈ کمپیوٹرائز کیا جائے اور تاخیر کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری مشکلات سے نجات مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments