خانیوال میں182 جوڑوں کی اجتماعی شادی 19 نومبر کو ہوگی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے چوتھے مرحلے کے تحت 19 نومبر کو اجتماعی شادیوں کی تقریب ہوگی، جس میں 182 مستحق جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے ۔
اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر منور حسین کملانہ کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران نے تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تقریب کے لیے سکیورٹی، صحت، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ۔دھی رانی پروگرام کے تحت ہر مستحق جوڑے کو دو لاکھ روپے بطور سلامی دی جائے گی جبکہ دلہن کو شادی کا جوڑا بھی فراہم کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments