ویمن یونیورسٹی، انسداد تشدد نسواں اورنج ربن مہم کی تقریب آج ہوگی
ملتان (خصوصی رپورٹر)دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے \"اورنج ربن مہم\" کا قومی سطح کا ایونٹ آج 18 نومبر کو ہوگا۔
ترجمان کے مطابق دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے \"اورنج ربن مہم\" کے تحت قومی سطح کا ایونٹ 18 نومبر کو منعقد ہوگا یہ ایونٹ آل پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن (اپوا) کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ ، جس میں خواتین کے خلاف تشدد، ان کے حقوق، تحفظ اور بااختیار بنانے کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments