اداروں میں مشینی آلات کا تحفظ،فائرسیفٹی،خطرناک مواد کی ہینڈلنگ کے احکامات

اداروں  میں مشینی  آلات  کا تحفظ،فائرسیفٹی،خطرناک  مواد  کی  ہینڈلنگ  کے  احکامات

کام کی جگہ پیشہ ورانہ سیفٹی ، صحت مند ماحول ،صفائی ستھرائی یقینی بنانے ، فیلڈ سٹاف کو صنعتی اداروں کے یومیہ وزٹ کرنے کی ہدایت،غفلت پر کارروائی کی جائیگی،رانا جمشید فاروق

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر ملتان رانا جمشید فاروق نے کہا کہ سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ محترمہ ثمن رائے نے محکمانہ بریفنگ کے بعد ہدایت کی ہے کہ تمام اداروں میں مشینوں اور آلات کی حفاظت، ذاتی حفاظتی سامان، ہنگامی صورتحال اور فائر سیفٹی، کیمیکل اور خطرناک مواد کی ہینڈلنگ، کام کی جگہ کے ماحول، صحت و صفائی اور پیشہ ورانہ سیفٹی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ تمام صنعتی اداروں کے وزٹ کرکے ان میں اس حوالے سے پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی کی جائے اور مالکان کو کہا جائے کہ وہ حادثات کی روک تھام کے لئے بنائے گئے قوانین پر عمل درآمد اور حفاظتی اقدامات و آلات کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔ بصورت دیگر ان کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تاکہ ورکرز کی قیمتی جانوں کا تحفظ کیا جا سکے ۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سے بھی تعاون کی توقع کی جاتی ہے ۔انہوں نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...