کندیاں،چشمہ اور گردونواح میں بھکاریوں کی بھرمار

کندیاں،چشمہ اور گردونواح میں بھکاریوں کی بھرمار

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں انسدادِ گدا گری ایکٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث کندیاں، چشمہ اور گردونواح میں بھکاریوں کی بڑی تعداد شہریوں کیلئے درد سر بن چکے ہے۔۔۔

 بھکاریوں کی بڑی تعداد چوری ڈکیتی کی وارداتوں سے بھی گریز نہیں کرتی،بازاروں میں خواتین کے پرس نکالنا معمول بنا لیا ہے ،جبکہ گلی محلوں میں بھی بھکارنیں بھیک مانگنے کے بہانے گھروں میں داخل ہوکر وارداتیں کرنے سے بھی اجتناب نہیں کرتیں چند روز قبل پپلاں میں بھکاری عورتیں گھر سے رقم اور سامان چوری کرکے فرار ہو گء تھی گدا گری کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ بھی جنم لے رہا ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے انسدادِ گدا گری ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں