کینو کے باغ میں مزدوری کیلئے گھر سے جانے والا محنت کش لاپتہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دھریمہ سے 38سالہ مزدور پر اسرار طور پر غائب ہو گیا، بتایا جاتا ہے کہ حبیب کالونی کا رہائشی امان اﷲ کینو کے باغ میں مزدوری کیلئے گھر سے معمول کے مطابق نکلا۔۔۔
مگر کچھ ہی دیر بعد اس کا موبائل فون بند ہو گیا اور تاحال امان اﷲ کو بھی کچھ پتہ نہیں چل سکا، اسکے بھائی غلام مصطفی نے پولیس سے رجوع کرتے ہوئے اس کے اغواء کا شبہ ظاہر کیا ہے جس پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔