بھرتی نہ ہوسکی ، واسا ملازمین کئی گھنٹے اضافی ڈیوٹی پر مجبور

 بھرتی نہ ہوسکی ، واسا ملازمین کئی گھنٹے اضافی ڈیوٹی پر مجبور

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)واسا سرگودھا نے مزید ملازمین بھرتی کرنے کے بجائے میونسپل کارپوریشن سرگودھا سے آنے والے ملازمین سے کئی کئی گھنٹے زائد ڈیوٹی لینا شروع کردیں۔

 ذرائع کے مطابق عملہ صفائی اور آپریٹروں سے آٹھ گھنٹے کے بجائے بارہ بارہ گھنٹے ڈیوٹی لی جارہی ہے۔ واسا کا کہنا ہے کہ نئے ملازمین بھرتی کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ جلد ہی نئی بھرتی کر لی جائے گی اس وقت ادارہ نیا بننے کی وجہ سے افسران سمیت سب ملازمین کو زیادہ کام کرنا پڑرہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں