جامع الازہر مصر کے قاری الشیخ محمد الخامس کا شاہ پورکا دورہ

جامع الازہر مصر کے قاری الشیخ محمد الخامس کا شاہ پورکا دورہ

محمد الطاف حسین الازہری ،ڈاکٹر نعیم الدین بھی ہمراہ تھے ،پرجوش استقبال

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) بخاری شریف و مسلم شریف و دیگر بعض کتب احادیث کے حافظ جامع الازہر مصر کے ممتاز قاری و عالم دین الشیخ محمد الخامس بن سلیمان الازہری نے ، علامہ ڈاکٹر محمد الطاف حسین الازہری معروف سکالر ڈاکٹر نعیم الدین الازہری کے ہمراہ شاہ پور شہر کا دورہ کیا جہاں سرپرست مرکزی نعت کونسل حاجی سید امیر علی ، صدر نعت کونسل حاجی منیر احمد ناز نے اپنے رفقاء کے ہمراہ ان کا گرمجوش استقبال کیا ، الشیخ محمد الخامس نے اپنے مختصرخطاب میں حصول علم کے اسرارو رموز سے اگاہ کیا، الشیخ محمد الخامس پاکستان کے ایک ماہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف مدارس میں خطاب کر رہے ہیں ، اس موقع پر سید ضمیر شاہ ، چوہدری نصرحیات گوندل ، قاری آصف شہزاد معینی، قاری شہزاد گولڑوی، ملک مدثرحیات، محبوب بھٹی اور دیگر موجود تھے ، نعت کونسل کی طرف سے الشیخ محمد الخامس بن سلیمان الازہری کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں