ریونیوو دیگر کیسز کے حوالے سے سماعت ، سائلین پیشن

ریونیوو دیگر کیسز کے حوالے سے سماعت ، سائلین پیشن

رقبہ وگزاری، رٹ پٹیشن درستگی ریکارڈ، سروس اپیل کے کیسز پیش باربار پیش نہ ہونے والوں کی درخوا ستیں خارج کرینگے ،جہانزیب لابر

خوشاب(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کانفرنس ہال میں ریونیوو دیگر کورٹ کیسز کے حوالے سے سماعت کی اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیااﷲ،ڈی ای او انڈسٹریز محمد عبداﷲ، سینیئروکلا اور درخواست گزار سائلین خود پیش ہوئے ، سماعت کے دوران شکایت،رقبہ وگزاری، رٹ پٹیشن درستگی ریکارڈ، سروس اپیل کے کیسسز پیش کیے گئے اور کیسز پر جرح وبحث کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات صادر کیے اور ہدایت کی کہ ریونیو کے متعلقہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں اور جن کیسوں میں کوئی درخواست گزار سائلین یا انکے وکلا پیش نہ ہو سکے انکو ایک موقع دیا جائے ۔ انہوں ہدایت کی کہ آج جو کیسز سنیں گے ان پر عملدرآمد کے حوالے سے آئندہ سماعت پر اگاہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ باربار کیسز میں پیش نہ ہونے والوں کی درخواستوں کو خارج کر دیا جائے گا دیگر فریق ہر صورت آئندہ سماعت پر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں