اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سمیت 3 افراد ریٹائرڈ،اعزاز میں تقریب

 اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سمیت  3 افراد ریٹائرڈ،اعزاز میں تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن کے دفتر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملک محمد اشرف، اسسٹنٹ ظفر اقبال اور نائب قاصد منیر احمد اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔

ان کے اعزاز میں کمشنر آفس میں ایک باوقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں کمشنر جہانزیب اعوان، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم، رائے محمد یاسر بھٹی، بلال حسن، آصف اقبال ملک، رانا شاہد عمران سمیت دیگر افسران اور اسٹاف ممبران نے شرکت کی۔ کمشنر سرگودہا جہانزیب اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی سرکاری ملازمت کا آغاز تحصیل شاہپور سے کیا اور ملک محمد اشرف کے ساتھ پہلے بھی کام کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ ملک اشرف ایک تجربہ کار اور محنتی ریونیو افسر ہیں جنہوں نے دیانت داری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔کمشنر نے کہا کہ اصل کامیابی یہ ہے کہ سرکاری ملازمت عزت اور وقار کے ساتھ مکمل ہو۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ریٹائر ہونے والے افسران و اہلکاروں کو یادگاری شیلڈز اور تحائف پیش کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں