اسد عباس مگسی کا ہسپتالوں کا دورہ، شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ

 اسد عباس مگسی کا ہسپتالوں کا دورہ، شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ

ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی تما م سہولیات فراہم کی جائیں ،ڈی سی

میانوالی (نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لوگوں کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا نے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے مریم نواز ہاسپٹل چکڑالہ،موسیٰ خیل اور ابا خیل میں فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دونوں ہسپتالوں کے مختلف شعبہ جات شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا، عملہ کی حاضری صفائی ستھرائی کے نظام اور طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔

انھوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکو متی ویژن کے مطابق ان ہسپتالوں میں ا ٓنیوالے مریضوں کو علاج معالجہ کی تما م سہولیات فراہم کی جائیں۔بعد ازاں انھوں نے ابا خیل کے مقام پر فیلڈ ہسپتال کا بھی معائنہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے فیلڈ ہسپتال کے ڈاکٹر ز اور عملہ کو ہدایت کی کہ لوگوں کو علا ج معالجہ کی تما م بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا ئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں