اسلامک ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن میانوالی کا اجلاس

اسلامک ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن میانوالی کا اجلاس

میانوالی (نامہ نگار )اسلامک ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن (IHMA) ضلع میانوالی کے عہدیداران و مجلسِ عاملہ ممبران کا اجلاس ضلعی صدر ڈاکٹر اجمل سیال کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل، سٹڈی سرکل، ایجوکیشنل سیمینار اور ممبرشپ مہم کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔باہمی مشاورت سے ڈاکٹر ہدایت اللہ کو ضلعی جوائنٹ سیکرٹری مقرر کیا گیا جبکہ ضلعی سیکرٹری اطلاعات کی اضافی ذمہ داری بھی ان کے سپرد کی گئی۔ اجلاس میں آن لائن لیکچرز، سالانہ کنونشن اور ایجوکیشنل سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ڈاکٹر امجد اسلام کو ضلعی مجلسِ عاملہ کا ممبر مقرر کیا گیا۔ اجلاس میں ڈویژنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وحید حسن، ضلعی صدر ڈاکٹر اجمل سیال، ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عنایت اللہ کامران، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر ہدایت اللہ، تحصیل میانوالی صدر و ممبر مجلسِ عاملہ ڈاکٹر ریاض احمد، تحصیل میانوالی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عزیزاللہ خان اور دیگر نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں