کندیاں کا فاریسٹ پارک بنیادی سہولیات سے محروم

کندیاں کا فاریسٹ پارک بنیادی سہولیات سے محروم

میانوالی (نامہ نگار )سابقہ دور حکومت میں 18 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا کندیاں فاریسٹ پارک بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔

محکمہ جنگلات کی جانب سے پارک کی دیکھ بھال کے لیے نہ تو عملہ بھرتی کیا گیا ہے اور نہ ہی موجود ٹک شاپس و کنٹینز کو فعال کیا گیا۔پارک میں لگے جھولے اور بینچ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے سیر و سیاحت کے لیے آنے والے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور محکمہ جنگلات کے حکام سے پارک میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں