میانوالی : ریسکیو نے 37,338 متاثرین کو سروسز فراہم کیں
میانوالی (نامہ نگار )پنجاب ریسکیو ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 میانوالی نے سال 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 36,476 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس دیا گیا اور 37,338 متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔ضلعی سطح پر 5,223 روڈ ٹریفک حادثات، 472 آتشزدگی، 26,400 میڈیکل ایمرجنسیز، ایک ہزار سے زائد گرنے کے واقعات، دو عمارات گرنے اور 30 ڈوبنے کے واقعات پر ریسکیو کارروائی کی گئی۔ 725 جرائم سے متعلقہ کالز پر بھی ریسپانس دیا گیا۔ ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے 81 شدید مریضوں کو بڑے شہروں میں منتقل کیا گیا اور موٹر بائیک ریسکیو سے 14,800 ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں۔