آٹے کی قیمتوں پر نگرانی جاری رہیگی:اسسٹنٹ کمشنر بھلوال

 آٹے کی قیمتوں پر نگرانی جاری رہیگی:اسسٹنٹ کمشنر بھلوال

بھلوال (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کی زیرِ صدارت فلور ملز کے نمائندگان اور فوڈ انسپکٹرز کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں عوام کو آٹا حکومتی نرخوں پر فراہم کرنے ، ذخیرہ اندوزی اور زائد قیمت وصولی کی روک تھام پر زور دیا گیا۔ فوڈ انسپکٹرز کو باقاعدہ مانیٹرنگ کی ہدایت دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوامی ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے اور آٹے کی قیمتوں پر سخت نگرانی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں