کندیاں،پپلاں میں احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزیاں

کندیاں،پپلاں میں احترام  رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزیاں

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں،پپلاں شہر کے مختلف علاقوں میں احترام رمضان آرڈیننس کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں ماہِ رمضان کے مقدس مہینے کے باوجود کھلم کھلا خلافِ ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

 عوامی حلقوں نے صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔بعض ہوٹلوں اور دیگر مقامات پر دن کے اوقات میں پکوڑوں،سموسوں اور کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت جاری ہے جو کہ احترامِ رمضان آرڈیننس کی صریح خلاف ورزی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں