اے سی عشنہ طاہر کو محکمانہ کورس کیلئے رپورٹ کی ہدایت

 اے سی عشنہ طاہر کو محکمانہ کورس کیلئے رپورٹ کی ہدایت

اے سی عشنہ طاہر کو محکمانہ کورس کیلئے رپورٹ کی ہدایتتحصیل کے انتظامی سربراہ کے طور پر عوامی مسائل کے حل میں متحرک کردار ادا کیا

بھیرہ (نامہ نگار )تحصیل بھیرہ کی اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ، جہاں سے وہ محکمانہ کورس کے لیے روانہ ہوں گی۔عشنہ طاہر نے اپنی تعیناتی کے دوران تحصیل کے انتظامی سربراہ کے طور پر عوامی مسائل کے حل میں متحرک کردار ادا کیا۔ انہوں نے ریونیو، پرائس کنٹرول، تجاوزات کے خاتمے اور دیگر انتظامی امور میں قانون کی عملداری کو یقینی بنایا اور سائلین کی عزت نفس کا بھرپور خیال رکھا۔ ان کے دور میں کھلی کچہری اور عوامی سماعتوں کے ذریعے شہریوں کو براہِ راست اپنے مسائل پیش کرنے کا موقع ملا، جبکہ ترقیاتی منصوبوں میں میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھا گیا۔شہری اور سماجی حلقوں نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں اسی جذبے اور دیانتداری سے سرانجام دیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں