کمرمشانی میں سرکاری ریٹ لسٹ کی دھجیاں، انتظامیہ خاموش

کمرمشانی میں سرکاری ریٹ لسٹ کی دھجیاں، انتظامیہ خاموش

کمرمشانی میں سرکاری ریٹ لسٹ کی دھجیاں، انتظامیہ خاموش ڈپٹی کمشنر میانوالی سے فوری نوٹس لینے ،سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ

کمرمشانی (نمائندہ دنیا )تحصیل عیسیٰ خیل کے نواحی علاقہ کمرمشانی میں سرکاری ریٹ لسٹ پر اشیائے خوردونوش کی فروخت یقینی بنانے میں پیرا فورس ناکام دکھائی دی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندار من مانے ریٹ وصول کر کے غریب عوام کا استحصال کر رہے ہیں۔ سیب، کیلا، امرود، مالٹے ، کجھور، سٹاربری، دالیں، چینی، گھی اور دیگر اشیاء مقررہ نرخ سے زائد فروخت ہو رہی ہیں۔ عوام نے ڈپٹی کمشنر میانوالی سے فوری نوٹس لینے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں