بچے سے زیادتی ، بلیک میل کرنے پر ہوٹل مالک اور ساتھی گرفتار
بچے سے زیادتی ، بلیک میل کرنے پر ہوٹل مالک اور ساتھی گرفتارحسیب ہو ٹل سے کھانا لینے آ یا تھا ملزموں نے ورغلا لیا ، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نو عمر بچے کو کئی ماہ تک بد خلاقی کا نشانہ بنا کر اس کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے بلیک میل کر کے اس سے چوریاں کروا کر رقم بٹورنے والے ہوٹل مالک اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، بھیرہ میں ہوٹل مالک شوکت نے نے قریب ہی واقع الیکٹرک سٹور مالک کے 13سالہ بیٹے حسیب جو کہ کھانا لینے آیا کو ورغلا کر اس سے زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر اس کئی ماہ تک نہ صرف خود بد فعلی کا نشانہ بناتا رہا بلک مختلف لوگوں کے آگے بھی اسے پیش کر تا ،یہی نہیں ملزم نے بچے کو اپنے والد کے الیکٹر سٹور سے سامان چوری کروانے پر مجبورکر تا اور اب تک 9/10لاکھ روپے کے بھی اینٹھ چکا ہے ۔ متاثرہ بچے کے والد مبشر منیر نے دکان کی زکوۃ دینے کیلئے کلوزنگ کی تو نقصان کی چھان بین پر بچے نے تمام حالات بتا دیئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تاحال ان کی گرفتاری عمل میں نہیں ا ٓ سکی ۔