نگہبان کارڈ پروگرام کامیابی سے جاری، ہزاروں خاندان مستفید
نگہبان کارڈ پروگرام کامیابی سے جاری، ہزاروں خاندان مستفیدمجموعی طور پر ضلع بھر کے لیے 33,000 کارڈز موصول ہو چکے ہیں
کمرمشانی (نمائندہ دنیا )اربن یونٹ کی انتھک محنت اور شفاف مانیٹرنگ کے تحت نگہبان کارڈز کی تقسیم جاری ہے ۔ اب تک 24,500 کارڈز مستحق افراد تک پہنچائے جا چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ضلع بھر کے لیے 33,000 کارڈز موصول ہو چکے ہیں۔ ڈسٹرکٹ منیجر ظہور عالم کی قیادت میں ٹیم ورک کی بہترین مثال قائم کی گئی ہے ، اور مختلف ادارے تقسیم کے عمل میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔