حکمران عیاشی کر رہے ،عوام پر پٹرول بم کرایا جا رہا:محبوب الزماں

 حکمران عیاشی کر رہے ،عوام پر پٹرول بم کرایا جا رہا:محبوب الزماں

حکمران عوام سے قربانیوں کا مطالبہ کرتے ،خود عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے

فیصل آبا د(خصوصی رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے حکمرانوں کی شاہ خرچیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف عوام پر پٹرول بم گرایا جا رہا ہے اور دوسری طرف حکمران عوام کے ٹیکسوں سے عیاشیاں کر رہے ہیں۔چیئرمین سینٹ کیلئے 9 کروڑ روپے کی مہنگی گاڑی خریدی گئی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے 11 ارب روپے مالیت کا طیارہ خریدا گیا،یہ تمام شاہ خرچیاں ایسے وقت کی جا رہی ہیں جب مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہے ۔ حکمران عوام سے قربانیوں کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن خود عوام کے ٹیکسوں پر عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ اگر واقعی ملک اور عوام کی مشکلات کو سمجھتا ہے تو اسے سب سے پہلے اپنی شاہ خرچیاں ختم کرنی چاہئیں اور قومی وسائل کو عوامی فلاح پر خرچ کرنا چاہیے ،موجودہ معاشی حالات میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن اس کے برعکس حکمران طبقہ اپنی آسائشوں میں اضافہ کر رہا ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں