ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لانے والا پکڑا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لے کر آنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لے کر آنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔ جو دیگر ٹریفک کیلئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔