دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دکان کے تالے توڑ کر ملز م لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موبائلز اور دیگر سامان لے اڑے ۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے جی ٹی ایس چوک کے قریب وسیم نامی شہری اپنی دکان بند کر کے گھر چلا گیا۔ اس دوران رات کی تاریکی میں ملزمان دکان کے تالے توڑ کر چار لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے راہ فرار اختیار کر گئے ۔ تاہم پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔