ریڑھیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرنے والے 3 افراد پکڑے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریڑھیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ جن کی جانب سے مبینہ طور پر ریڑھیاں کھڑی کر کے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی تھی۔ جن کیخلاف واقعات کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔