کندیاں میں کٹو خیل، دُلا اور وٹو برادری کے درمیان تاریخی صلح

کندیاں میں کٹو خیل، دُلا اور وٹو برادری کے درمیان تاریخی صلح

1970 سے جاری قتل و دشمنی کا سلسلہ بالآخر 2026 میں اختتام پذیر ہو گیا دونوں برادریوں کے بڑوں کا ایک دوسرے کو گلے لگا کربھائیوں کی طرح رہنے کا عہد

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں میں عید کے موقع پر کٹو خیل، دُلا اور وٹو برادری کے درمیان تاریخی صلح ہو گئی، جس کے بعد شہر بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اسے امن کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے ۔1970 سے جاری قتل و دشمنی کا سلسلہ بالآخر 2026 میں اختتام پذیر ہو گیا جبکہ دونوں برادریوں نے کھلے دل سے ایک دوسرے کو فی سبیل اللہ معاف کر کے بھائی چارے کا مظاہرہ کیا۔صلح کی مرکزی تقریب جامع مسجد یارسول اللہ محلہ وٹوواں والا کندیاں میں منعقد ہوئی جبکہ ڈیرہ ملک الطاف کٹو خیل پر بھی معززین علاقہ کا بڑا اجتماع ہوا تقریب میں سابق ایم پی اے ملک فیروز جوئیہ، مختلف برادریوں کے عمائدین اور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر ملک رضا محمد وٹو، ملک شہادت وٹو اور ملک الطاف کٹو خیل کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے اس دیرینہ دشمنی کے خاتمے میں اہم اور مثبت کردار ادا کیا۔ میانہ اور ڈرہال برادری سمیت دیگر احباب کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔تقریب کے دوران تلاوتِ کلام پاک کے بعد امام مسجد نے صلح اور درگزر کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور احادیث کی روشنی میں امن و بھائی چارے کی اہمیت بیان کی۔بعد ازاں دونوں برادریوں کے بڑوں اور نوجوانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد کیا۔ شہریوں نے صلح جو کمیٹی اور دونوں برادریوں کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اسے علاقے میں دیرپا امن کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں