عید کے دنوں میں سکیورٹی اقدامات کے باعث عوام نے خود کو محفوظ محسوس کیا، شہری

 عید کے دنوں میں سکیورٹی  اقدامات کے باعث عوام نے  خود کو محفوظ محسوس کیا، شہری

بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا) عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر اہلِ بھاگٹانوالہ نے تھانہ بھاگٹانوالہ کے ایس ایچ او اسامہ اسد اور ان کی ٹیم کو پرامن ماحول فراہم کرنے اور امن و امان کی بہترین صورتحال برقرار رکھنے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں بازاروں، مساجد اور عوامی مقامات پر پولیس کی مؤثر گشت اور سیکیورٹی اقدامات کے باعث عوام نے خود کو محفوظ محسوس کیا۔ پولیس اہلکاروں نے نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں بلکہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ بھی کیا۔اہلِ علاقہ نے کہا کہ ایس ایچ او اسامہ اسد کی قیادت میں پولیس ٹیم نے جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، جس کی بدولت عیدالفطر خوشیوں اور سکون کے ساتھ گزری۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں