9 ملزم گرفتار ،نقدی ،9موبائل فونز اور2 موٹر سائیکلیں برآمد
گرفتار افراد مختلف جرائم میں ملوث اور کافی عرصے سے علاقے میں سرگرم عمل تھے
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 30 ہزار 600 روپے نقدی، 9 موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد مختلف جرائم میں ملوث تھے اور کافی عرصے سے علاقے میں سرگرم عمل تھے کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے گرفتار ملزمان میں فیاض، نوید، عبدالباقی، ظہیر عباس، جہانزیب، رضوان، اشرف، ظفر عباس اور عدنان شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایسے آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔علاقہ مکینوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ شہری سکون کا سانس لے ۔