اندرون شہر ٹریفک مسائل میں کمی کے تما م دعوے کھوکھلے ثابت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اندرون شہر ٹریفک مسائل میں کمی کے تما م دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے جبکہ ناقص منصوبہ بندی اور ڈنگ ڈپاؤ پالیسی نے صورتحال مزید گھمبیر بنا دی ہے
،انتظامیہ کی طرف سے کمپنی باغ میں پارکنگ اسٹینڈ بنانے کے باوجود کچہری بازار،فیصل بازار، امین بازار، کارخانہ بازار سمیت تمام مارکیٹوں میں گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں بدستور پارک کی جاتی ہیں،جس میں دوکانداروں کی گاڑیاں و موٹرسائیکلیں بھی ہوتی ہیں، حالانکہ سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ٹریفک پولیس بھی عملدرآمد کروانے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہونا اور حادثات معمول ہیں، اور لوگوں کو آمدو رفت میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ انتظامیہ ٹھوس منصوبہ بندی کر کے عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔