حکومتی اقدامات سے عوام کیلئے مشکلات بڑھ رہی ہیں ،جماعت اسلامی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی ترجمان جماعت اسلامی عمران حسن اعوان نے کہا ہے کہ۔۔۔
حکومتی اقدامات سے عوام کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہیں ہمیں جنگی حالات کی بہترین حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی ، اس صورتحال میں جماعت اسلامی ہر وہ قدم اٹھائے گی جس سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے ، وقت کا یہ بھی تقاضا ہے کہ پالیسی مرتب کر نے کیلئے تمام سٹیک ہولڈر سے مشاورت کی جائے تاکہ مستقبل میں بہتر فیصلے کرنے میں مدد ملے ۔