افغان باشندوں کوکرایہ پر گھر دینے پر مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) افغان باشندو ں کو پابندی کے باوجود کرایہ پر رہائش گاہ دینے کی پاداش میں ایک شخص کے خلاف قانون متحرک ہو گیا،
پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ بلاک نمبر5کے رہائشی حاجی اسلم نے اپنے پلازہ میں چھ افغان باشندو ں کو رہائش گاہ دے رکھی ہے اور ان کے کوائف بھی متعلقہ تھانہ کو نہیں دیئے ،جبکہ حکومت نے اس حوالے سے سختی کے ساتھ پابندی عائد کر رکھی ہے جس پر ملزم اور افغان باشندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔