دہشتگردی خدشات کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات
پولیس کی بھاری نفری داخلی و خارجی راستوں’ چوکوں چوراہوںپر فرائض سر انجام دیتی رہی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر سمیت ضلع بھر میں یوم قرارداد پاکستان کے روز دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ، کسی ممکنہ گڑ بڑ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری داخلی و خارجی راستوں’ چوکوں چوراہوں’ اہم بازاروں’ مذہبی مقامات پر فرائض سر انجام دیتی رہی’ پولیس قومی رضا کار ایلیٹ فورس کے جوان بھی فرائض سر انجام دیتے رہے ’ ڈی پی او محمد صہیب اشرف اور ڈی ایس پیز نے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیااور ماتحت اہلکاروں کو ہدایات دیتے رہے ’ افسران نے موبائل سکواڈ کی برق رفتاری چیک کرنے کیلئے ایمر جنسی کالیں بھی کیں اور سکواڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔