عملہ صفائی کے غائب ہونے پر شہریوں کو شدید مشکلات
بیشتر علاقو میں سوئی گیس کی بندش کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات در پیش رہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودہا میں عید کے تیسرے روز بھی سوئی گیس اور شہر بھر میں عملہ صفائی کے غائب ہونے پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،بتایا جاتا ہے کہ عید کے تینوں ایام کے دوران جہاں بیشتر علاقو میں سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات در پیش رہیں وہاں ستھرا پنجاب پروگرام کے عملہ صفائی کے عیدی اکٹھی کرنے کے بعد غائب ہو جانے سے گلی محلے گندگی کی نظر ہو گئے شہریوں کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر سوئی گیس کی بندش اور آبادیوں میں عدم صفائی شہریوں کے لئے مشکلات کا باعث ہے اس لئے حکومت فوری نوٹس لیکر عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔