بیوی کو اغواء کرنے پر شوہر اور اسکے بھائی کیخلاف مقدمہ
ناچاقی پر اپنے والدین کے گھر چلی گئی اور عدالت میں خلع کا دعویٰ کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ناراض بیوی کو اغواء کرنے پر شوہر اور اسکے بھائی و دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ محلہ عید گاہ جھاوریاں کی رہائشی انیقہ کی شادی کامران اسلم سے ہوئی جو کہ گھریلو ناچاقی پر اپنے والدین کے گھر چلی گئی اور عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کر دیا،جس پرگزشتہ رو ز کامران ،اسکا بھائی ذیشان اور دو نامعلوم افراد نے انیقہ کے گھر میں داخل ہو کر دیگر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بناڈالا اور مذکورہ خاتون کو زبردستی کار میں ڈال کر لے گئے ، مغویہ کی والدہ تسلیم بانو کی اطلاع پر پولیس نے دو نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔