مجاہد کالونی کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی ، ایک شخص جاں بحق

مجاہد کالونی کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی ، ایک شخص جاں بحق

ایک نوجوان زخمی ،متوفی کی میت باہر نکال کر کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گنجان آبادی مجاہد کالونی کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام سامنا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیموں ن فوری کاروائی کر کے آگ پر قابولیا، اس واقعہ میں طلعت مسیح نامی شخص کی جھلس کر موت واقع ہو گئی جبکہ بچانے کی کوشش میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا،ریسکیو ٹیم نے کولنگ کے بعد متوفی کی میت باہر نکال کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی،جبکہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے تاہم پولیس مصروف عمل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں