سرگودھامیں لاکھوں کے ڈاکے ،نقدی موبائل چھین لئے

سرگودھامیں لاکھوں کے ڈاکے ،نقدی موبائل چھین لئے

فلک شیر کی حویلی سے ایک لاکھ روپے مالیت کی کھاد، انورٹر و دیگر سامان چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 5جنوبی کے رہائشی عاصم علی کی شوز شاپ میں داخل ہو کر تین افراد نے تین جوڑے جوتے زبردستی اٹھاتے ہوئے دراز سے 75ہزار روپے کی رقم نکال لی اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے ،جبکہ لکھیوال کے رہائشی فلک شیر کی حویلی سے ایک لاکھ روپے مالیت کی کھاد، انورٹر و دیگر سامان،کوٹمومن کے ثناء اﷲ کے گھر سے قیمتی اشیاء،125جنوبی میں نجی موبائل کمپنی عمارت سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں،فیکٹری ایریا کے محمد یونس ،40شمالی کے مظہر اقبال کی فیکٹریوں،126جنوبی کے محمد خالد کی دوکانوں سے نقدی و دیگر سامان،47شمالی سے محمد ذاکر،دھریمہ سے احمد حیات،موضع ماڑی سے محمد وقاص،چک سیدا سے محمد ریاض،مڈھ رانجھا سے محمد عبداﷲ کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے جبکہ موضع ہڈا کے شاہد حامد کے زرعی رقبہ سے ملزمان آٹھ لاکھ روپے مالیت کے کینو چوری توڑ کر لے گئے ،اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں