سٹی روڈ اور کچہری بازار میں جاری کاموں پر پیش رفت کی رپورٹ کمشنر کو پیش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے وزیراعلیٰ کے سٹی بیوٹیفکیشن پلان کے تحت سٹی روڈ اور کچہری بازار میں جاری کاموں پر پیش رفت کی رپورٹ کمشنر کو پیش کر دی۔
جس پر کمشنر نے اس حوالے سے بعض تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تاجروں کا اجلاس بلا کر ان کے مسائل حل کیے جائیں اور انہیں اپنی دکانوں کی بہتری اور رنگ و روغن کے حوالے سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کا پابند بنایا جائے ۔