لنک کینال میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے

لنک کینال میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے

لنک کینال میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے نہر کی چوڑائی 300 فٹ،گہرائی15 فٹ اور پانی کا بہاو 8000 کیوسک ہے

جوہرآباد(نمائندہ دنیا )پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122کے جوانوں دلیوالا پل کے قریب چشمہ جہلم لنک کینال میں ڈوبنے والے شیرگڑھ کے اٹھارہ سالہ جوان سیف اﷲ کی نعش تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دی، متوفی سیف اﷲ نے گزشتہ روز نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوا تھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر وہاں انسیڈینٹ کمانڈ پوسٹ قائم کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ریسکیو ذرائع کے مطابق نہر کی چوڑائی 300 فٹ،گہرائی 14 سے 15 فٹ اور پانی کا بہاو 8000 کیوسک کے قریب تھاجس کی وجہ سے آپریشن کے دوران دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ،ریسکیو ٹیموں نے سکوبا سرچ، بوٹ سپننگ اور اینکر سرچ کے دوران 18 سالہ نوجوان کی لاش جائے وقوعہ سے 100میٹر کے فاصلہ سے تلاش کر کے متوفی کے لواحقین کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہاسپٹل جوہرآباد منتقل کر دی آپریشن میں ریسکیو 1122کی دو ایمرجنسی وہیکلز،دو بوٹس اور 15ریسکیو رر نے حصہ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں