قومی انسدادِ ڈینگی پو لیو مہم13اپریل 2026شروع ہو گی

  قومی انسدادِ ڈینگی پو لیو مہم13اپریل 2026شروع ہو گی

قومی انسدادِ ڈینگی پو لیو مہم13اپریل 2026شروع ہو گی میانوالی کے 243308 بچوں کو پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلوائے جا ئیں گے

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اسد عبا س مگسی کی زیر صدارت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی اور حفاظتی ٹیکہ جا ت کی مہم کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی پی او وقار عظیم کھرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو محمد شاہد، سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر میاں کاشف سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور پو لیو فوکل پر سن نے شرکت کی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ قومی انسدادِ ڈینگی پو لیو مہم13اپریل 2026 شروع ہو گی اور16اپریل تک جاری رہے گی۔انہوں نے بتا یا کہ اس مہم کے دوران ضلع بھر کے 243308پا نچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلوائے جا ئیں گے جس کیلئے مجموعی طور پر 1401ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں 62یو سی ایم او، 263اے آئی سی، 1289مو بائل،75فکسڈ جبکہ 37ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم سے متعلق بھی محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پو لیو مہم کے دوران پو لیو مائیکر و پلان کے تحت سو فیصد اہداف کی تکمیل کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ای پی آئی پروگرام کے تحت بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم میں تیزی لائی جائے اور پیدائش سے لیکر 2سال تک کی عمر کے بچوں کو تما م حفاظتی ٹیکہ جات کے کو رس مکمل کر ائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں