مو ن سون سے قبل تما م محکمے اپنی اپنی تیاریاںمکمل رکھیں،ڈپٹی کمشنر

مو ن سون سے قبل تما م محکمے اپنی  اپنی تیاریاںمکمل رکھیں،ڈپٹی کمشنر

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدارت مون سون کے دوران ممکنہ سیلا ب سے بچاؤ کے پیشگی اقدامات اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ہوا۔

ڈپٹی کمشنر نے تما م متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مو ن سون شروع ہو نے سے قبل کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے سلسلہ میں تما م محکمے اپنی اپنی تیاریاں بروقت مکمل رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں