ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھٹے کی بھرائیاں مسمار ،سیل کر دیا گیا

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھٹے  کی بھرائیاں مسمار ،سیل کر دیا گیا

واں بھچراں( نمائندہ دنیا)واں بھچراں میں اینٹوں کے بیٹوں کے خلاف کاروائی ۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے سموگ فری پنجاب ویژن اور ڈی سی اسد عباس مگسی کی ہدایت پر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات انجینئر رحمت اللہ خان نے واں بھچراں سرگودھا روڈ علاقہ شادیہ میں اینٹوں کے بھٹوں پر اچانک کارروائی کی۔

 زگ زیگ ٹیکنالوجی اور اینٹی سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک بھٹے کی بھرائیوں کو مسمار کر کے اسے سیل کر دیا گیا، جبکہ دوسرے بھٹے کے خلاف تھانہ واں بھچراں میں مقدمے کے اندراج کے لیے استغاثہ جمع کروا دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں