پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ

 پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران  کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ

کندیاں (نمائندہ دنیا) پاکستان پیپلزپارٹی سرگودھا ڈویژن کے سینئر نائب صدر و این اے 90 کے امیدوار رانا عزیز الرحمن کی پپلاں آمد پر مقامی ہوٹل میں پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔

تقریب میں چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب اختر مجاز بھی موجود تھے اس موقع پر صدر پریس کلب ملک عبدالمجید بھمب نے مہمان کا شکریہ ادا کیا۔ رانا عزیز الرحمن نے صحافیوں کے اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پپلاں کے صحافی عوامی مسائل کے حل کے لیے قابلِ تحسین کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے سبزی منڈی آپریشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مناسب متبادل اور وقت دیے بغیر لوگوں کو بے روزگار کرنا ناانصافی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں