منصور اعظم سندھو کا بھلوال شہر میں سٹی پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ
بھلوال(نمائندہ دنیا) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری توانائی چوہدری منصور اعظم سندھو اور سابق چوہدری یاسر ظفر سندھوکابھلوال شہر کے عوامی نمائندگان، کونسلرز، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور شہریوں کے ہمراہ بھلوال شہر میں سٹی پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا وزٹ کیا۔
وزٹ کے موقع پر شرکاء اور شہریوں سے مشاورت بھی کی گئی اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے جنہوں نے سٹی پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے بارے ، تکمیل کی مدت اور دیگر مختلف موضوعات پر بریفننگ دی۔ایم پی اے چوہدری منصوراعظم سندھو نے افسران کو ہدایت دیں کہ یہ منصوبے اپنی مقررہ مدت میں پورے ہونے چاہئیں اور اس کے معیار اور کوالٹی میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گئی۔ اس موقع پر سابق جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی بھلوال مہر ناصر محمود آرائیں،ارشد راجٹر،اویس احمد جنجوعہ،ملک فیاض دھری سمیت دیگرانکے ہمراہ موجود تھے ۔