نمبرداروں کا میاں طاہر اقبال وڑائچ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار

  نمبرداروں کا میاں طاہر اقبال وڑائچ  کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار

بھیرہ(نامہ نگار)نمبردار کونسل تحصیل بھیرہ کا ایک اہم اجلاس نمبردار آفس میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر نمبردار کونسل تحصیل بھیرہ حکیم میاں طاہر اقبال وڑائچ نے کی۔ اجلاس میں نمبردار کونسل نان گرانٹڈ پنجاب کے صدر حاجی احمد پنجوتھہ سمیت نمبرداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء میں جہانگیر علی گوندل، طاہر عباس گوندل، رب نواز، مشاورتی کونسل سرگودھا کے رکن امتیاز الحسن سندرانہ، مسعود کہوٹ، امیر گوندل، محمد عنصر، اظہر ہاشمی، بابر شہزاد، مختار احمد ماسٹر، عبدالغفار اور سکندر ٹاٹڑی سمیت دیگر نمبرداران شامل تھے ۔اجلاس میں نمبرداران نے میاں طاہر اقبال وڑائچ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور باہمی اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 اس موقع پر آبیانے (پانی کے محصولات) سے متعلق مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور متعلقہ حکام تک ان مسائل کو مؤثر انداز میں پہنچانے پر زور دیا گیا۔صدر نمبردار کونسل میاں طاہر اقبال وڑائچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نمبردار ایک جسم کی مانند ہیں اور کسی بھی نمبردار کے ساتھ ناانصافی یا زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں