مجاہد حسین نورانی کی والدہ کا ختم شریف
بھلوال(نمائندہ دنیا)رابطہ سیکرٹری سنی علماء بورڈپنجاب وممبر ورلڈ اسلامک مشن علامہ مجاہد حسین نورانی کی والدہ کا ختم شریف مسجد قباء آستانہ اجمیر شریف بھلوال میں اداکیا گیا۔
ختم شریف میں علماء کرام،سیاسی وسماجی شخصیات،صحافیوں اورمقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر علماء کرام نے ماں کی شان پر خصوصی بیانات فرمائے بعدازاں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔ معروف عالم دین وممبرورلڈاسلامک مشن علامہ مجاہد حسین نورانی کی والدہ ماجدہ جوکہ گزشتہ روزرضائے الہی سے انتقال فرماگئی تھیں۔