نامعلوم شخص اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی و موبائلز چھین کر فرار

نامعلوم شخص اہل خانہ کو یرغمال بنا  کر نقدی و موبائلز چھین کر فرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پوش علاقے رحمت پارک میں دن دیہاڑے نامعلوم ڈاکو ڈلیوری بوائے بن کر لوٹ مار کے بعد فرار ہوگیا۔

بتایاجاتا ہے کہ تصدق کے گھر ساڑھے تین بجے کے قریب دستخط ہونے پر اسکی بیٹی نے پوچھا تو آنیوالے نے کہا کہ آپ کا ٹی سی ایس آیا ہے وہ لے لیں ، جس پر لڑکی نے جوں ہی دروازہ کھولا تو نامعلوم شخص نے اسکی کنپٹی پر پسٹل رکھ دیا اور اندر آ کر اہل خانہ کو بھی یرغمال بنا کر نقدی و موبائلز چھین کر فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی تلا ش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں