سسرالیوں نے خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،حمل بھی ضائع ہو گیا

سسرالیوں نے خاتون کو بہیمانہ تشدد  کا نشانہ بنا ڈالا ،حمل بھی ضائع ہو گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سسرالیوں نے خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس سے اس کا حمل بھی ضائع ہو گیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ فیکٹر ی ایریا مہاجر کیمپ میں فرخندہ بی بی کو گھریلو ناچاقی پر اسکے دیورناصر اور دیگر نے مار مار کر ادھ موا کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ،خاتون جو کہ حاملہ تھی کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جبکہ پولیس نے دوخواتین سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں