عدالتی بیلف کو زدوکوب کرنے پر درجن سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ

عدالتی بیلف کو زدوکوب کرنے پر درجن سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ

عدالتی بیلف کو زدوکوب کرنے پر درجن سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ وارنٹ گرفتاری دکھاتے ہوئے گاڑی میں بیٹھنے کا کہا تو طیش میں آکر تشدد شروع کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے عدالتی بیلف کو زدوکوب کرنے پر خواتین سمیت درجن سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا بینکنگ کورٹ سرگودھا کے جاری وارنٹ کی تعمیل کیلئے متعلقہ بیلف محمد بشیر اور خالد خان نے ہیڈ کانسٹیبل عبدالرؤف کے ہمراہ 84جنوبی میں سعد اشرف نامی شخص کے گھر پر دستک دی تو موصوف دروازہ کھول کر باہر آیا، جسے عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری دکھاتے ہوئے گاڑی میں بیٹھنے کا کہا گیا تاکہ اسے بینکنگ کورٹ میں پیش کر سکیں،مگر وہ طیش میں آ گیا اسی دوران گھر سے دیگر افراد جن میں خواتین بھی شامل تھیں باہر نکل آئے اور کارسرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے بیلف حضرات کو زدوکوب کرنا شروع کر دیا، سعد اشرف کو چھڑوا کر اپنے ہمراہ لے گئے ، پولیس نے 13افراد جن میں چار خواتین بھی شامل تھیں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں